Weather (state,county)

Aaj Yeh Sab Kuch Naam Tumharey


ساحل ،ریت،سمندر،لہریں
بستی ،جنگل،صحرا،دریا

خوشبو،موسم، پھول، دریچے
بادل، سورج، چاند، ستارے

آج یہ سب کچھ نام تمھارے
خواب کی باتیں، یاد کے قصے

سوچ کے پہلو، نیند کے لمحے
درد کے آنسو، چین کے نغمے

اترے وقت کے بہتے دریا
آج یہ سب کچھ نام تمھارے

روح کی آہٹ، جسم کی جنبش
خون کی گردش،سانس کی لرزش،آنکھ کا پانی

چاہت کے عنوان یہ سارے
آج یہ سب کچھ نام تمھارے!!!
Powered by Blogger.