Barsaat Ki Niyyat Theek Nahi
توبہ کا تکلف کون کرے حالات کی نیت ٹھیک نہیں
رحمت کا ارادہ بگڑا ہے برسات کی نیت ٹھیک نہیں
اے شمع بچانا دامن کو عصمت سے محبت ارزاں ہے
آلودہ نظر پروانوں کے جذبات کی نیت ٹھیک نہیں
کل قطع تعلق کر لینا اس وقت تو دنیا میری ہے
یہ رات کی قسمیں جھوٹی ہیں یہ رات کی نیت ٹھیک نہیں
ڈرتا ہوں عدم پھر آج کہیں شعلہ نہ اٹھے بجلی نہ گرے
بربط کی طبیعت الجھی ہے نغمات کی نیت ٹھیک نہیں
عبدالحمید عدم