Weather (state,county)

Chalo Phir Dhoondh Layen Hum Isi Masoom Bachpan Ko


چلو پھر ڈھونڈہ لائیں ہم اسی معصوم بچپن کو،
انہی معصوم خوشیوں کو،
انہی معصوم لمحوں کو،
جہاں غم کا پتہ نہ تھا،
جہاں دکھ کی سمجھ نہ تھی،
جہاں بس مسکراہٹ تھی،
بہاریں ہی بہاریں تھی،

چلو پھر ڈھونڈہ لائیں ہم اسی معصوم بچپن کو،
کہ جب ساون برستا تھا،
تو اس کاغذ کی کشتی کو،
بنانا اور ڈبو دینا بہت اچھا سا لگتا تھا،
اور اس دنیا کا ہر چہرہ بہت سچا سا لگتا تھا،

چلو پھر ڈھونڈھ لائیں ہم..
اسی معصوم بچپن کو..
جہاں سپنا سجایا تھا..
جہاں بچپن بتایا تھا..
جہاں پیڑوں کے ساۓ میں..
گھروندا اک بنایا تھا--

چلو پھر ڈھونڈہ لائیں ہم اسی معصوم بچپن کو--
Powered by Blogger.