Weather (state,county)

Dukh ki Rodad Sunao Gey Kissey...

دکھ کی روداد سناؤ گے کسے

دکھ کی روداد سناؤ گے کسے
تم میرے بعد رلاؤ گے کسے

اس لیے یاد رہا ہوں تجھ کو
میں نہ ہوں گا تو بھلاؤ گے کسے

جب چلا جاؤں گا میں دور کہیں
بات بے بات ستاؤ گے کسے

بارشیں آ گئیں تنہا لوگوں
کس سے روٹھو گے مناؤ گے کسے

کس سے پوچھو گے محبت کا پتھ
روح کے زخم دکھاؤ گے کسے

دل اسے سونپ رہے ہو فرحت
دل نہ ہو گا تو جلاؤ گے کسے

Powered by Blogger.