Weather (state,county)

Jab Log Juda Ho Jate Hain.


جب لوگ جُدا ہو جاتے ہیں

جب لوگ جُدا ہو جاتے ہیں‌
  سب عہد ہوا ہو جاتے ہیں‌

جب نیت میں‌فتور سا ہو
سب اعمال گُناہ ہو جاتے ہیں

جب بھی تیرے بارے میں‌سوچتے ہیں
سب لفظ دُعا ہو جاتے ہیں

جب گھبراہٹ در پہ دستک دے
سب یارخفا ہو جاتے ہیں

جب وقت دِکھاتا ہے آنکھیں
سُلطان گدا ہو جاتے ہیں

تُو جب بھی میرے ساتھ نہ ہو
تہوار سزا ہو جاتے ہیں

جب نفرت لفظوں میں‌اُترے
تو اپنے جُدا ہو جاتے ہیں

یہ دُنیا ہے اے میرے دوست
یہاں انسان پتھر ہو جاتے ہیں
Powered by Blogger.