Weather (state,county)

Khuda Wo Waqt Naa Laye Ke Sogwar Ho Tu



خدا وہ وقت نہ لائے کہ سوگوار ہو تو

‎...خدا وہ وقت نہ لائے کہ سوگوار ہو تو 

سکوں کی نیند تجھے بھی حرام ہوجائے

تری مسرتِ پیہم تمام ہو جائے

تری حیات تجھے تلخ جام ہوجائے

غموں سے آئینہء دل گداز ہو تیرا

ہجومِ یاس سے بے تاب ہوکے رہ جائے

وفورِ درد سے سیماب ہو کے رہ جائے

ترا شباب فقط خواب ہو کے رہ جائے

غرورِ حسن سراپا نیاز ہو تیرا

طویل راتوں میں تو بھی قرار کو ترسے

تری نگاہ کسی غمگسار کو ترسے

خزاں رسیدہ تمنا بہار کو ترسے

کوئی جبیں نہ ترے سنتِ آستاں پہ جھکے

کہ جنسِ عز و عقیدت سے تجھ کو شاد کرے

فریبِ وعدہء فردا پہ اعتماد کرے

خدا وہ وقت نہ لائے کہ تجھ کو یاد کرے

وہ دل کہ تیرے لئے بےقرار اب بھی ہے

‎... وہ آنکھ جس کو ترے انتظار اب بھی ہے ‎

فیض احمد فیض
Powered by Blogger.