Weather (state,county)

Khushbu Ki Tarha Meri Har Saans Mein...


خوشبو کی طرح میری ہر سانس میں

خوشبو کی طرح میری ہر سانس میں
پیار اپنا بسانے کا وعدہ کرو


رنگ جتنے تمہاری محبت کے ہیں
میرے دل میں سجانے کا وعدہ کرو


ہے تمہاری وفاؤں پہ مجھ کو یقین
پھر بھی دل چاہتا ہے میرا دلنشیں


یوں ہی میری تسلی کی خاطر
ذرا مجھ کو اپنا بنانے کا وعدہ کرو


صرف لفظوں سے اقرار ہوتا نہیں
اک جانب سے پیار ہوتا نہیں


میں تمھیں یاد رکھنے کی کھاؤں قسم
تم مجھ کو نا بھلانے کا وعدہ کرو۔۔۔
Powered by Blogger.