Weather (state,county)

Meri Baaton Ki Baarish Mein Bheegti Ek Ladki


میری باتوں کی بارش میں بھیگتی اک لڑکی
کہیں دور بہت وہ رہتی ہے
دل میں کئی طرح کے سوال لیے
کئی طرح جواب لیے
کچھ کھو جانے کا احساس لیے
کچھ پانے کی آس لیے
کبھی گم سم ہو جا تی ہے
کہیں دور بہت کھو جاتی ہے
جب سب کچھ جل تھل ہو جاتا ہے
چپکے چپکے روتی ہے
میری باتوں کی بارش میں بھیگتی اک لڑکی
کہیں دور بہت وہ رہتی ہے
Powered by Blogger.