Weather (state,county)

Mujhe Tum Yad Ker Lena


کسی دن تیز بارش میں
اگر تم بھیگ جاؤ تو
اگر بارش کے یہ قطرے
تمہاری زلف کو چھو کر
تمہارے گالوں کو چومیں
اگر بارش کے پانی سے
اگر ٹھنڈی ہواؤں سے
   کسی پر زور جھونکے سے
میری جان جھوم جاؤ تو
مجھے تم یاد کر لینا
اگر خواہش ہو ایسے میں
کوئی ساتھی ہو بانہوں میں
   
جو چھیڑے زُلف کو تیری
تیرے رخسار کو چومے
تو جھومے اُس کی بانہوں میں
تیری بانہوں میں وہ جھومے
 
مجھے تم یاد کر لینا
Powered by Blogger.