Weather (state,county)

Mujhe Tumse Mohabbat Hai


کسی نازک سے لمحے میں کسی دن شام سے پہلے
اگر چُپکے سے تیرے کان میں آ کر یہ کہہ دوں
کہ
   "مجھے تم سے محبت ہے"
تو تم ناراض مت ہونا
فقط اتنا ہی کر دینا
مجھے بانہوں میں لے کر تم
میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر
میرے بالوں کو سہلا کرفقط اتنا ہی کہہ دینا
کہ
تم پیار کے قابل نہیں
یقین جانو کہ تم مجھ سے
اگر اتنا بھی کہہ دو گے
یہی مجھ کو غنیمت ہے
تمہاری یہ جو نفرت ہے
مجھے اس سے محبت ہے
مجھے تم سے محبت ہے
مجھے تم سے محبت ہے
Powered by Blogger.