Weather (state,county)

Wo Mere Hath Se Likhi Ebarten Chahey...


وہ میرے ہاتھ سے لکھی ،،،،،،، عبارتیں چاہے
یوں میرے عشق کی مجھ سے وضاحتیں چاہے

جنوں ہے ان دنوں اس کو بھی شعر گوئی کا
وہ اس ہنر میں بھی اب تو،،،، مہارتیں چاہے

وہ دیکھ لیتا ہے چھپ کرمجھے بہانے سے
فراق و ہجر کی مجھ پر،،،،، قیامتیں چاہے

اسی کو دیکھوں جفا ؤں کو بھول کر اس کی
وہ میری آنکھ میں،،،،،، ایسی بصارتیں چاہے

میں دسترس میں ہوں اس کی کئی زمانوں سے
وہ جانتا بھی ہے لیکن،،،،،،،،،،،شہادتیں چاہے

وہ ملنے آتا ہے ہر اک سفر پہ جاتے ہوئے
اسی کے حق میں ہوں میری عبادتیں چاہے
Powered by Blogger.